8 مارچ، 2022، 5:18 PM

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ رہنماؤں میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری، نوید قمر جب کہ جے یو آئی کی جانب سے شاہدہ اختر علی اور عالیہ کامران شامل تھے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی اس کے ساتھ ہی ن لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بھی درخواست جمع کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد ایڈیشنل سیکریٹری قومی اسمبلی محمد مشتاق کے پاس جمع کرائی گئی ہے جس پر 86 ارکان کے دستخط موجود ہیں جن میں ن لیگ، پی پی اور اے این پی کے ارکان شامل ہیں۔

News ID 1910096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha